آسکر ایوارڈز: ملائیشین فلم کی7 ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم
Share
لاس اینجلس: باکس آفس پر 100 ملین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ فل’’’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘‘آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم سمیت سات بڑے ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
لاس اینجلس میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کا رنگارنگ میلا سجا جس کی میزبانی جمی کمل نے کی۔
ملائیشین فلم نےبہترین ہدایت کار، بہترین اداکار واداکارہ اور بہترین معاون اداکار و اداکارہ جیسے بڑے ایوارڈز جیتے۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی وہیل‘ کے لیے برینڈن فریزر کے نام رہا ۔دوسری جانب جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ کا ایونٹ میں چار ایوارڈز حاصل کر کے دوسرا نمبر رہا۔
بھارت نے دو ایوارڈ اپنے نام کئے جس میں بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے مشہور گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بیسٹ اوریجنل سانگ اور کارتیکی گونسالویس کی دستاویزی فلم دی بیسٹ ویزپرز نے بیسٹ ڈاکومنٹری شارٹ سبجیکٹ کا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی۔
ٹام کروز کی ’ٹاپ گن: میورک‘ نے بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔آسکر ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کردیا گیا ۔ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر کے باہر شیمپین کلر کا کارپیٹ بچھایا گیا ہے۔