کراچی : ڈھائی سال قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے جلد ہی ریلیز ہونے والے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔
حمزہ علی عباسی نے اگست 2020میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ دو سال سے اگرچہ حمزہ علی عباسی ٹی وی شوز میں بطور مہمان دکھائی دیے، تاہم انہوں نے بطور اداکار یا گلوکار کسی منصوبے میں حصہ نہیں لیا تھا۔