لاہور: اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ خدا کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ کرتا اور نہ ہی خدا کو طلاق پسند ہے تاہم شادی شدہ جوڑے اس وقت الگ ہوتے ہیں جب کسی ایک شخص میں منافقت آجاتی ہے۔
اداکارہ ثنا نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ میری شادی 14 سال تک خوشگوار رہی اور کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا کریں گی لیکن انہیں کچھ غلط چیزوں کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔
انہوں نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ ان کی طلاق کی وجہ ایک شخص کی منافقت تھی تاہم انہوں نے سابق شوہر کو واضح طور پر منافق قرار نہیں دیا اور کہا کہ لوگ انہیں ہی منافق سمجھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شادی ختم نہ کرتیں تو اور بہت ساری چیزیں ختم یا ٹوٹ جاتیں، اس لیے انہوں نے ایسا فیصلہ کیا۔
لوگ میری طلاق اور اس سے پہلی والی زندگی سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہے کہ لوگ میری ازدواجی زندگی کے خاتمے سے محظوظ بھی ہونا چاہتے ہیں لیکن طلاق انٹرٹینمنٹ نہیں۔
وہ اس پر لوگوں کو زیادہ محظوظ نہیں کروا سکتیں ،انہوں نے سابق شوہر پر مزید الزامات لگانے سے گریز کیا۔