اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی : انور علی

لاہور: ماضی کے معروف تھیٹر اور کامیڈی اداکار انور علی نے سکرین سے دوری کی وجہ بتادی۔80 اور 90 کی دہائی کے معروف کامیڈین اور تھیٹر کے سینئر اداکار انور علی نے بتایا کہ چند برس قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شہرت کے عروج کے دنوں میں بھی کبھی نماز نہیں چھوڑی تھی، خوف خدا ہمیشہ سے ہی دل میں رہا۔ تھیٹر کا زوال شروع ہوا تو اس مشکل وقت میں بھی کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑا۔ آج وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔ چند دکانیں ہیں جس کا کرایہ آتا ہے اور اس طرح ان کا گزر بسر ہوجاتا ہے اور فارغ وقت تبلیغ دین میں صرف کرتے ہیں۔