اشنا شاہ سوشل میڈیا سے دور ،انسٹا اکاؤنٹ معطل

کراچی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نےفیشن بلاگر اے بی لاکھانی پر اپنی شادی کی تصاویر لیک ہونے کا الزام لگانے کے بعد گزشتہ روز ان سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد میں جس شرمندگی کا سامنا کروں گی اس سے معافی کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔

میں اے بی لاکھانی سے عوامی سطح پر معافی مانگنا چاہتی ہوں، انہوں نے مجھے یہ کرنے کو نہیں کہا لیکن میں اپنا نیا سفر اس بوجھ کے ساتھ شروع نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر وہ بغیر اجازت بھی میری تقریب میں فوٹو گرافر لے آئے تو مجھے ان کی آن لائن رسوائی کرنے کا کوئی حق نہیں تھا، دنیا صرف یہاں ختم نہیں ہوجاتی‘۔

مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی تکلیف آن لائن شیئر کررہی ہوں۔ مجھے دماغی صحت کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اپنی ذہنی صحت اور اپنے بہترین شوہر اور نئی فیملی کے ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارنے کے لیے میں سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں، تمام محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ۔ ’انسٹاگرام سٹوری شیئر کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے۔