امریکہ : کورونا پر نوجوانوں میں تبدیلی، کالج تعلیم سے بھاگنے لگے
Share
واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وبا میں نوجوانوں کے تصورات میں عجیب تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے ، ہر نوجوان طالبعلم کالج کی تعلیم سے بھاگنے لگا ہے۔
امریکی نیشنل سٹوڈنٹ کلیئرنگ ہاؤس کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2022 تک ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ کالجوں میں داخلوں میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کالجوں میں تعلیم حاصل کرنیوالوں کی شرح میں کمی ریکارڈ میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست آرکنساس میں کالج جانیوالے نئے ہائی سکول گریجوایٹس کی تعداد49 فیصد سے گھٹ کر42 فیصد ہوگئی۔ کینٹکی میں54 فیصد کمی دیکھی گئی۔انڈیانا میں 12 فیصد کی کمی آئی۔
اس سے بھی زیادہ خطرناک اعداد و شمار سیاہ فام، ہسپانوی اور کم آمدنی والے طالب علموں کے ہیں جن کی کئی ریاستوں میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ کم کالج گریجوایٹس ہیلتھ کیئر سے لیکر انفارمیشن ٹیکنالوجی تک کے شعبوں میں عملہ کی کمی کو بدتر کرسکتے ہیں اور ایک نئے بحران کا سبب بن سکتے ہیں۔