امر خان کا ففٹی ففٹی ، سونا چاندی جسے مقبول ڈراموں کو خراج تحسین
Share
کراچی: امر خان رمضان کے لئے تیار کیے گئے سپیشل کامیڈی پلے ہیر دا ہیرو میں اداکاری کے جوہر بھی دیکھائے ہیں ، اس کامیڈی پلے میں وہ عمران اشرف کے ساتھ سکرین شیئرکر رہی ہیں۔
معروف اداکارہ امرخان اور عمران اشرف ایک ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں رمضان کے لئے تیار کیے گئے اسپیشل کامیڈی پلے ہیر دا ہیرو میں۔ امر خان کا کہنا ہے کہ وہ 80 اور 90 کی دہائی کے کامیڈی پلے ففٹی ففٹی اور سونا چاندی کو بے حد پسند کرتی ہیں۔
ان کا کہنا کہ انہوں نے اپنے ڈرامے ہیر دا ہیرو کو 80 اور 90 کی دہائی کے ففٹی ففٹی، سونا چاندی اور انکل عرفی جیسے مشہور سچویشنل ڈراموں سے متاثر ہوکر لکھا ۔ہیر دا ہیرو میں امرخان ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ جو اپنے حالات سے بڑھ کر بڑے بڑے خواب دیکھتی ہے۔
وہ ایک مصروف ٹک ٹاکر ہے جواپنی تسلی اورسوشل میڈیا پر متحرک رہنے کیلئے مشغول رہتی ہے۔ ہیردا ہیرو سے قبل اس ڈرامے کا نام جنجال پورہ رکھا گیا ، جس کے حوالے سے امر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پربھی مداحوں کو آگاہ کیا۔