ایسے بھی مرد ہیں جنہیں میری کامیابی کھٹکتی ہے: پریانکا چوپڑا
Share
ممبئی: بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں ایسے مرد بھی ہیں جنہیں میری کامیابی کھٹکتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں صنفی بنیاد پر مرد اور خواتین کے درمیان معاوضوں میں فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ سب کو ایک جیسا ہی کامیاب ہونا چاہیے اور برابر معاوضہ ملنا چاہیے مگر ہر کوئی ایسا نہیں چاہتا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں بھی بہت سے مرد ایسے ہی جو ان کی کامیابی پر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔اپنے شوہر نک جونس پر فخر ہے کیونکہ وہ انہیں کام کے محاذ پر خود مختاری اور آزادی دیتے ہیں۔