بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی 12سال بعد سکرین پر واپسی

ممبئی : بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور 12سال بعد سکرین پر واپسی کےلئے تیار ہیں۔شرمیلا ٹیگور آخری بار 2010 ء میں ریلیز ہونےوالی فلم بریک کے بعد میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ منوج باجپائی کی فلم گل مہر میں نظر آئیں گی۔فلم کا ٹیزر3مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں فلم گل مہر میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں سکرین پر روایتی دقیانوسی کردار میں نہیں نظر آنا چاہتی۔ جن کی فلمی شائقین کو پہلے سے ہی سمجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں ماں یا بھابھی کیسی ہوتی ہیں۔ میں اس طرح کے معمولی کردار نہیں کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم گل مہر میں جو کردار میں نے ادا کیا ہے اس کے بہت سے مختلف روپ ہیں۔