بھارتی اے آر رحمان کی گلو کارہ مہک علی کے گانے کی تعریف

لاہور: معروف گلوکارہ مہک علی کو بالی وڈ کے لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان کی جانب سے پذیرائی حاصل نامور میوزک ڈائریکٹر نے گلوکارہ مہک علی کی آواز اور گانوں کی تعریف سوشل میڈیا پر کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مہک علی نے سوشل میڈیا پرسوال و جواب کا سیشن کیا جس پر ان کے مداحوں نے مہک علی سے سوال پوچھا کہ آپ کا سب سے پسندیدہ گلوکار کونسا ہے جس کے ساتھ آپ گانا گانا چاہئے گی۔

اس کے جواب میں گلوکارہ مہک علی نے لیجنڈ گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کو مینشن کرتے ہوئے ان کا نام لیا جس پر گلوکارہ کو جواب دیتے ہوئے بالی وڈ گلوکار اے آرحمان نے سوشل میڈیاپر دل کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے گلوکار ہ مہک علی کے گانے کی تعریف کی۔