لاہور: بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔سونم باجوہ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا ایک سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
ایک پاکستانی مداح نے اس سیشن میں اداکارہ سے کہا کہ کبھی پاکستان بھی آئیں۔اْنہوں نے مداح کے اس ٹوئٹ کا جواب میں خاموش رہنے والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اس سال پاکستان آوں گی۔