بھارتی ہدایتکار جوزف مانو اپنی پہلی فلم کی ریلیز سےقبل انتقال کر گئے
Share
ممبئی : بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے ہدایتکار جوزف مانو جیمز اپنی پہلی فلم کی ریلیز ہونے سے چند دن قبل ہی انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوزف مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ہسپتال میں چل بسے۔ ان کی عمر 31 برس تھی۔
جوزف کا انتقال ان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم نانسی رانی کی ریلیز سے چند روز قبل ہوا۔جوزف مانو جیمز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور چائلڈ ایکٹر ڈیبیو کیاتھا۔