ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ پریتی زنٹا نے شدید غم و غصے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ایک انسان ہونے کے بعد ایک ماں اور پھر ایک سلیبرٹی ہوں، ہر بات میں سیلیبرٹیز کی کردار کشی کرنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراداکارہ نے لکھا کہ ایک خاتون میری بیٹی کی تصویر کھینچنے کی کوشش کررہی تھی، جب میں نے اسے منع کیا تو وہ چلی گئی لیکن پھر اچانک اس نے میری بیٹی کو زور سے پکڑتے ہوئے منہ پر بوسہ دیا اور پھر وہاں سے بھاگ گئی ۔
دوسرے واقعے میں ایک معذور گداگر مجھ سے پیسے مانگ رہا تھا، یہ کئی سالوں سے مجھے پیسوں کی خاطر ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے اور میں اکثر اسے پیسے دے دیتی تھی۔پریتی زنٹا نے لکھا کہ اس بار اس نے دوبارہ پیسے مانگے لیکن اس وقت میرے پاس پیسے نہیں تھے۔
میں نے معذور گداگر سے کہا بھی تھا کہ میرے پاس آج صرف کریڈٹ کارڈ ہے، جس پر میرے ساتھ موجود ایک خاتون نے اسے پیسے دے دیےگئے۔ گداگر نے پیسے پھینک کیونکہ وہ کافی نہیں تھے اور پھر غصہ دکھاتے ہوئے میرے گاڑی کا پیچھا کرنے لگا۔اداکارہ نے فوٹوگرافرز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کسی نے اس گداگر کو نہیں روکا اور مذاق اڑاتے رہے۔