بیسٹ انٹرنیشنل فلم ایوارڈ بھی’’جوائے لینڈ‘‘ کے نام

لاہور: متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی فلم جوائے لینڈ نے ’بیسٹ انٹرنیشنل فلم ایوارڈ‘ اپنے نام کر لیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے ہفتے کے روز ’انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز‘ میں بہترین بین الاقوامی فلم ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

فلم ’جوائے لینڈ‘ نے اپنے مدِ مقابل 4 دیگر نامزدگیوں کو مات دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے فلم میں ملک میں پہلی بار ایک ٹرانس ویمن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی جدوجہد کی غیر جانبدارانہ داستان بیان کرتی اس فلم کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔فلم کو اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔