جنوبی وزیرستان:پاک فوج کا یوم پاکستان پر سپورٹس فیسٹیول

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان اپر سراروغہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے 23 مارچ کے سلسلے میں خصوصی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا،جس میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، ریس، لانگ جمپ اور ٹگ آف وار شامل تھے.اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ عمائدین نے بھی شرکت کی۔

سیکورٹی فورسزحکام نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے فاتح اور رنر اپ میں نقد انعامات ،ٹرافیاں تقسیم کی، مقامی لوگ سپورٹس فیسٹیول کی سرگرمیاں سے لطف اندوز ہوئے اور شاندار تقریب انعقاد پر سیکورٹی فورسزحکام کی کوششوں کو سراہااور امید ظاہر کی کہ وہ علاقے کی ترقی خوشحالی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے .مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اس طرح مقابلوں سے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ پیدا ہوتاہے اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ سے اچھا تاثر ملتا ہے۔