ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنےکےدوران امریکی کوہ پیماچل بسا

واشنگٹن: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کوہ پیما جوناتھن شوگرمین چل بسے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 69 سالہ امریکی کوہ پیما 6400 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ 2 میں موجود تھے کہ ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی جس کے بعدوہ انتقال کرگئے۔

امریکی سفارتخانے نے جوناتھن شوگرمین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے دوست اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ۔