میچ کے بعد پتا چلا تین ہزار رنز مکمل ہوئے ہیں: فخر زمان

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ تین ہزار رنز بنانے والا تیز ترین ایشین بن کر بہت اچھا لگ رہا ہے، مجھے میچ ختم ہونے کے بعد پتا چلا کے میرے تین ہزار رنز ہوئے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈز تو بنتے رہتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ کے رنز سے ٹیم جیتے، مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کی سنچری سب سے یادگار لمحہ ہے، اس سنچری کو آج بھی ہر کوئی یاد کرتا ہے۔