جنوبی وزیرستان میں ایس ایچ او کے حجرے میں دھماکہ، دوافراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان: ایس ایچ او سروکئی جنوبی وزیرستان کے حجرے میںبارودی مواد کے دھماکے میں دو افراد شدیدزخمی ہوگئے ہیں، جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے علاقے مولاخان سرائے میں ایس ایچ او سروکئی کامران نے اپنے حجرے میں گاڑی پارک کی تو حجرے کی چھت پر پڑا بارودی مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے وہاں موجود دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک ایف سی اہلکار شامل ہے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔