ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے، فرنٹیئر فائونڈیشن کا آگاہی ہفتہ منانے کا فیصلہ

پشاور: فرنٹئر فائونڈیشن کو 8 مئی کو ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے کے حوالے سے ہفتہ آگاہی منانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چیئرمین فرنٹیئر فائونڈیشن ہیماٹالوجی سنٹر صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 8 مئی کو دنیا بھر میں تھیلی سیمیا ڈے منایا جاتا ہے اس لئے اس موروثی مرض کے پھیلائو کو روکنے اور عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے ” تھیلی سے تحفظ اور نگہداشت بذریعہ علم و آگاہی” کے سلوگن کے تحت ہفتہ آگاہی منایا جائے گا۔

اس دوران فرنٹیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام آگاہی کیمپس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ، مختلف سیمنیار، تقاریب منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خصوصی آگاہی دی جائے گی۔

تاکہ عوام میں خون کے اس موروثی مرض کے پھیلائو کی وجوہات، اس کے تدارک اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جا سکے، اجلاس میں بلڈ کولیکشن ٹیموں سمیت فیلڈ میں کام کرنے والے دیگر عملہ کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی حوالے کیا گیا۔