حرامانی اور احسن خان کی ڈانس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

لاہور: معروف اداکارہ حرا مانی کی احسن خان کے ہمراہ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں حرا مانی کو احسن خان کے ہمراہ عاصم اظہر کے گانے ’ چل کہہ دے ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ حرا مانی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔