حرا مانی نے اپنا نیا گانا ’’ یاریاں‘‘ یو ٹیوب پر ریلیز کر دیا

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو اپنی آواز میں ایک نئے گانے کا تحفہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’پیش خدمت ہے ’یاریاں‘ میرے دل کے بہت قریب ہے یہ گانا، آپ کی رائے درکار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی ایک برانڈ کے میوزیکل شو کے مختلف سیزنز میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کانسرٹ میں بھی پرفارم کیا ہے۔