کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمائمہ ملک اپنی مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حمائمہ ملک نے انکشاف کیا کہ "جب ہمارے ملک میں 5 ہزار کا نوٹ آیا تو مجھے رونا آگیا تھا کیونکہ میں نے بہت غربت بھی دیکھی ہے۔
میں نے 14 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کیا اور اس وقت مجھے سیٹ پر جو بریانی ملتی تھی، میں اسے بچا کر رکھ لیتی تھی کہ جب میں گھر جاؤں گی تو میرے امی ابو اور بہن بھائی بھی کھائیں گے۔
میں نے بسوں میں سفر کیا ہے تو ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے اور زندگی میں ہر چیز اپنے صحیح وقت پر ملتی ہے۔