دولہا مل گیا ، پرستار جلد میری شادی کی خبر سنیں گے : میرا

لاہور: اداکارہ میر انے کہا ہے کہ پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے مجھے من چاہا دولہا مل گیا ہے۔

فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا۔

ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کومؤثراندازمیں کاؤنٹر کرسکتے ہیں۔ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں۔