لاہور : نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کاسحر کم نہ ہو سکا۔ ریکارڈز پر ریکارڈ جاری فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے فواد خان کے ہاتھوں ایک گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اورسیز پاکستانی نے خریدا ۔