نیو یارک: ہر وقت کی مقبول ترین اور زیادہ کمائی کرنے والی تین سرفہرست فلموں میں شامل ہالی وڈ کی شہرہ آفاق ڈزاسٹر فلم ٹائی ٹینک کو ریلیز کے 25 سال بعد ایک بار پھر دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنا دیا گیا۔
فلم ساز جیمز کیمرون کی ٹائی ٹینک کو ابتدائی طور پر 1997 میں ریلیز کیا گیا تھا جو مسلسل 4 ماہ تک سینما میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بنی تھی۔