زینت امان بالی وڈ میں صنفی امتیازی سلوک پر بول پڑیں
Share
ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں 70 کی دہائی کے دوران کام کا معاوضہ دیتے ہو ئے صنفی بنیاد پر کیا جانے والا امیتازی سلوک ابھی تک جاری ہے۔
زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ اْنہوں نے 1980 کی فلم قربانی کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران دیا تھا۔
اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 70 کی دہائی کے آخر میں جب میں فلم قربانی کے سیٹ پر اپنے گانے لیلیٰ او لیلیٰ کی شوٹنگ کے لیے ریہرسل کر رہی تھی، آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کمیشن کے کیتھ ایڈم نے میرا یہ انٹرویو کیا تھا۔