اداکارہ سجل علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: معروف اداکارہ سجل علی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اْن کو اپنا میک اپ کر اتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو میک اپ آرٹسٹ اداکارہ سجل علی کا میک اپ اور بال بنا رہے ہیں جبکہ ایک شخص یہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہے،

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔