سلمان خان نے کیا , وجیندر سنگھ کا استقبال

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے باکسر وجیندر سنگھ کے اپنی نئی فلم میں شامل ہونے پر ان کے استقبال میں ٹوئٹر پوسٹ کی۔ سلمان خان کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔انہوں نے وجیندر کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر بھی شیئر کی، سلمان خان نے وجیندر کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔کسی کا بھائی کسی کی جان کے ڈائریکٹر فرحاد سام جی ہیں جبکہ پروڈیوسر سلمان خان کی والدہ سلمہ خان ہیں۔