سوات میں سخت سکیورٹی میں5روزہ انسداد پولیو مہم شروع
Share
مینگورہ: سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز کردیاگیا ،مہم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کیلئے, 3200 سے زیاد پولیس اہلکار تعینات کردیئے، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
پولیو مہم کی تکمیل کیلئے 3200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں، جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ اختیار میں انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا وقتا فوقتاً جائزہ بھی لینگے۔
اس حوالے سے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ مہم کے دوران پولیس اہلکار الرٹ رہیں، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اپنے و اپنی ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں بصورت دیگر پولیس اہلکار کے ساتھ محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔