شادی کے بعد 10سال تک اداکاری نہیں کروں گی: عائشہ عمر

کراچی: پاکستانی سینئر اداکارہ گلوکارہ و میزبان عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔

عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کے عید پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔

عائشہ عمر نے کہا کہ اس لئے نہیں کہ شوہر منع کرے گا بلکہ اس لئے کہ وہ خود سے ہی ایک خاتونِ خانہ اور بیوی ہونے کے ناطے یہ فیصلہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران کچھ بھی کر سکتی ہیں مثلا گلوکاری یا پینٹنگ وغیرہ، مگر 14گھنٹے کی اداکاری کی شفٹ میرے بس میں نہیں ہوگی۔