شادی کے لباس پر تنقید،اشنیٰ شاہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور : سوشل میڈیا صارفین نے کی جانب سے شادی کے لباس بارے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اشنیٰ شاہ نے تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

اشنیٰ نے کہا کہ ’’ میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے شادی کے جوڑے سے مسئلہ ہے، آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، نہ آپ لوگوں نے میرے برائیڈل ڈریس کے پیسے دئیے، میرا جوڑا اور جیولری پاکستانی ہے، ہاں میرا آدھا دل آسٹرین ہے۔