شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
Share
کراچی : پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔شان شاہد سے حال ہی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے آج تک کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کیا جبکہ آپ کو تو بالی ووڈ سے کئی اچھی فلموں کی پیشکش موصول ہوئی؟۔
شان نے کہا کہ کیا پاکستان میں انٹرٹینمنٹ نہیں ، میرے لوگوں کو میری زیادہ ضرورت ہے۔
شان شاہد سے صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی تو آپ انہیں کیسے جواب دیں گے؟۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ان سے میں کہوں گا کہ وہ انڈیا کا ویزا لے کر دکھائیں۔