لاہور: معروف بھنگڑا کنگ شاہد سونونے عرس سیہون شریف کے لیئے اپنی نئی قلندری دھمال’’سیہون جانا‘‘ ریکارڈ کرلی،تفصیلات کے مطابق اس قلندری دھمال کی ریکارڈنگ گذشتہ روز جے ایس سٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔
اس خصوصی دھمال کی شاعری کاشف اسدی نے لکھی ہے اس کی کمپوزیشن شاہد سونونے کی ہے جبکہ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے۔
ایک ملاقات کے دوران شاہد سونونے بتایاکہ اس قلندری دھمال کو وہ عرس سیہون شریف پراپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں شاہد سونونے بتایاکہ اس کا ویڈیو کل مکمل کرلیا جائیگا اور اسے سوشل میڈیا پرریلیز کردیاجائیگا