شاہ رخ خان نے بااثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا
Share
نیو یارک: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکی جریدے ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔
انہوں نے سٹار فٹ بالر میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔ شاہ رخ کو سینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔ با اثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے، ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن چوتھے اور فٹبالرلیونل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔