ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے گھر میں دو نامعلوم افراد نے دیوار پھیلانگ کر گھسنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے ان دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ملزمان ’منت ‘ کے کمپاؤنڈ میں دیوار پھیلانگ کر کودے اس وقت شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کیلئے گھر سے باہر تھے۔
رات کو شا رُخ گھر واپس لوٹے اور سوگئے جس کے بعد منت کے سکیورٹی عملے نے احاطے میں چھپے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ جن کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ ان کی عمر 19 اور 20 سال ہے۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ شاہ رُخ خان کے مداح ہیں اور ان سے ملنے کیلئے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نامعلوم شخص نے پولیس کو فون کر پر اطلاع دی تھی کہ وہ امیتابھ بچن، دھرمندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اُڑانے والے ہیں اور اس کیلئے اُس نے 25 افراد پر مشتمل گینگ کو ممبئی روانہ کر دیا ہے۔