شیری شاہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور: معروف اداکارہ شیری شاہ نے اداکار فلم ڈائریکٹر و رائٹر شمعون عباسی سے شادی کی تصدیق کر دی ہے ۔ اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اْنہیں اپنا شوہر تسلیم کر لیا ہے۔

فیس بْک پوسٹ پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےانہیں ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ میں آپ کی بہت سی چیزوں کی تعریف کرتی ہوں۔

آپ کی طاقت، آپ کا پرسکون رہنا، آپ کا کردار اور دیانتداری، آپ کی حسِ مزاح، آپ کا دنیا کی خوبصورتی دیکھنے کا انداز، آپ کے ساتھ رہنے میں بہت مزہ آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری زندگی بہت خوبصورت ہو گئی ہے۔

شیری شاہ کا اس پوسٹ میں مزید لکھنا ہے کہ میری زندگی میں سب سے اچھی چیز ہونے کا شکریہ، میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو ’ہبی‘ (خاوند)۔