صاحبہ نے ماہرہ کو پاکستان کی نمبر ون اداکارہ قرار دیدیا

لاہور: معروف اداکارہ صاحبہ نے ماہرہ خان کو پاکستان کی نمبر ون اداکارہ قرار دے دیا۔حال ہی میں صاحبہ اور ریمبو نے ایک انٹرویو دیا جس میں صاحبہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں پاکستانی انڈسٹری میں نمبر ون اداکار اور اداکارہ کون ہے۔

سوال کے جواب میں صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے بڑی سٹار ہیں کیونکہ انہوں نے شہرت کی وہ سطح حاصل کی ہے جو بہت سے لوگوں نے حاصل نہیں کی۔

انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کی بھی تعریف کی اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران فیروز خان کو مردوں میں پاکستان کا نمبر ون اداکار قرار دیا۔