اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پہلی بار طلاق کے بعد مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سوال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ طلاق کا سبب ان سے نہیں بلکہ ان کے سابق شوہر سے معلوم کیا جائے۔
عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں ۔
کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پہلی بار طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے، طلاق کے بعد اب لوگ طعنے دیتے اورباتیں تو کرتے رہیں گے اور انہیں بھی اب زندگی بھر ایسے لوگوں سے پیار سے بات کرتے رہنا ہے۔
ہمارے سماج میں خواتین پر ہر بات پر اس لیے انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں کیوں کہ خواتین پر انگلیاں اٹھانا آسان ہوتا ہے۔
اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے عمران اشرف نے انہیں طلاق دی؟اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ وہ شروع سے ہی بہت بولڈ تھیں لیکن انہوں نے خود کو کسی شخص کے لیے بدلا ۔