طلاق کے بعد سابق بیویاں بہتر زندگی گزار رہی ہیں: شمعون

کراچی : سینئر اداکار شمعون عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کی دونوں سابق بیویاں حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور یہ کہ وہ ان سے بڑی سٹارز ہیں۔شمعون عباسی نے گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں خود سے کم عمر اداکارہ شیری شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

شمعون عباسی نے پہلی شادی 1997 میں کم عمری میں اداکارہ جویریہ عباسی سے کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔شمعون عباسی نے 2010 میں اداکارہ حمائمہ ملک سے شادی کی تھی لیکن ان کی شادی محض 3 سال چلی ۔

شادیوں پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گرل فرینڈ نہیں بلکہ شریک حیات کی ضرورت تھی، اس لیے انہوں نے شادیاں کیں۔