عاطف اسلم کی مقبولیت ، آن لائن سٹریمنگ ایپ پر پہلا نمبر

نیویارک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم سپاٹیفائی کے مقبول ترین پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

آن لائن میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹیفائی نے گزشتہ دو برس کے دوران مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکاروں اور مقبول ترین گانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

راحت فتح علی خان، نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی سپاٹیفائی کے ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ سب سے زیادہ سُنا گیا۔مقبول ترین گانوں میں علی سیٹھی اور شے گل کا عالمی مقبول ترین گانا ’پسوڑی‘ پہلے نمبر پر ر ہا ۔