عثمان مختار کی ’’ گلابو رانی ‘‘ 20 مارچ کو ریلیز کی جائے گی
Share
لاہور: معروف اداکار، ہدایت کار عثمان مختار کی بین الاقوامی اعزاز یافتہ شارٹ ہارر فلم ’گلابو رانی‘ کا دوسرا ٹریلر جاری ہوتے ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ۔
یوٹیوب پر عثمان مختار نے اپنی پروڈکشن کمپنی ایسٹرن ٹیریسٹریل سٹوڈیوز کی چینل سے شارٹ ہارر فلم گلابو رانی کا دوسرا اور آخری ٹریلر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلم 20 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم کو عثمان مختار اور معراج حق نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سینماٹوگرافی فرقان گْل کی ہے اور کہانی علی مراد اور زنیرہ انعام نے لکھی ہے شارٹ فلم کے اہم کرداروں میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال افضال، عمر عبداﷲ، نتاشا اعجاز اور خوشحال خان شامل ہیں۔