عطااللہ چوہان کا نصیبولال کے ساتھ نیا گانا ریلیز کے لئے تیار
Share
دبئی: یواےای میں مقیم پاکستانی سنگر،ماڈل عطا اللہ چوہان کے گانے لاہور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے ،وہیں عطا اللہ چوہان کا پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے ساتھ بھی گانا’’ نئی گزارا‘‘ مارکیٹ میں بہت جلد آرہا ہے۔
عطا اللہ چوہان نے بہت کم عرصہ میں شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا ہے ۔ان کے مداح نصیبولال کے ساتھ نئے گانے نئی گزارا کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے عطااللہ چوہان نے کہا ہے کہ وہ واقعی پرجوش ہیں انہیں یقین ہے کہ یہ گانا بھی لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔۔ پاکستانی نژادسنگر عطا اللہ چوہان جو اس وقت دبئی میں مقیم ہیں نے اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز 2017 میں کیا۔
ٹی 10 کرکٹ لیگ انٹرنیشنل اور 10 پی ایل کرکٹ لیگ انٹرنیشنل کا آفیشل تھیم سانگ عطا اللہ نے گایا جسکی وجہ سے شوبزانڈسٹری میں ان کی پہچان بنی۔۔عطا اللہ چوہان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گانا لاہور ان کے مداحوں کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے ، اس طرح کے مزید شاندار گانے تخلیق کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔