علی ظفر بھی مرحوم اداکار دلیپ کمار کی گلوکاری کے مداح

لاہور: نامور اداکار ، ماڈل اور گلوکار علی ظفر بھی مرحوم اداکار دلیپ کمار کی گلوکاری کے مداح نکلے۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر دلیپ کمار کی ایک کئی برس پرانی ویڈیو شیئر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلیپ کمار نہایت مدھر آواز میں گیت گا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ ہی علی ظفر نے لکھا کہ میں دلیپ کمار کی گائیکی سے بیحد متاثر ہوا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ’آواز کا اتار چڑھاؤ دیکھیے، سْر، لگاؤ اور جذبات، میں سمجھتا ہوں کہ دلیپ کمار کو اپنی فلموں کے گیت خود گانا چاہیے تھا۔