علی عظمت کو دوست کے منہ میں کیک ٹھونسنا مہنگا پڑ گیا

لاہور: سینئر پاپ سٹار علی عظمت کی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔علی عظمت نے گزشتہ دنوں اپنی 53ویں سالگرہ منائی۔اس موقع سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی عظمت کو خوب ہلا گلا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پر تنقید کا سبب علی عظمت کا اپنے مہمان کو دبوچنا اور زبردستی ان کے منہ میں سالگرہ کا کیک ٹھونسنا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی عظمت کی سالگرہ کی تقریب میں موجود ایک مہمان کیک کی جانب بڑھتا ہے جسے علی عظمت اپنے بازوں میں دبوچ لیتے ہیں اور ان کے منہ میں زبردستی کیک ٹھونس دیتے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ علی عظمت اپنی 53 ویں سالگرہ پر اپنے ہوش و حواس سے باہر لگ رہے ہیں۔