فرحان سعید ایئر پورٹ پر خاتون کا بیگ گرانے پر شرمندہ
Share
لاہور: معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنے ساتھ ایئر پورٹ پر پیش آنے والا ایک مختصر واقعہ بیان کیا ہے۔
اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب میری فلائٹ لینڈ ہوئی تو سب لوگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے اپنا سامان لینے کے لیے اٹھے تو صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ میں ایک بااخلاق اور شریف آدمی ہوں میں نے ایک خاتون کو مدد کی پیشکش کی حالانکہ اْنہیں میری مدد کی ضرورت بھی نہیں تھی ۔
فرحان سعید نے نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے خاتون کا بیگ کمپارٹمنٹ سے نکالا اور گرا دیا! مختصر مگر یہ شرمندگی سے بھرپور کہانی ہے۔