فلم پٹھان کا جادو ریلیز کے 5 ہفتوں بعد بھی جاری

ممبئی: بھارت میں شاہ رخ خان کی’’پٹھان‘‘ہندی زبان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔فلم پٹھان کا ریلیز کے 5 ہفتے بعد بھی باکس آفس پر جادو جاری ہے، جس نے رواں ایک ہفتے میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم نے اپنی ریلیز سے اب تک صرف بھارتی باکس آفس پر تقریباً 511 کروڑ کا بزنس کرلیا ۔

اس کے مقابلے میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی جو 24 فروری کو ریلیز ہوئی، اُس نے پہلے ہفتے کے اختتام تک صرف 14 کروڑ کا بزنس کیا۔شاہ رخ خان کی پٹھان سے پہلے ہندی زبان میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ ’باہو بلی‘ کے نام تھا۔