لاہور: برطانوی نژاد پاکستانی فلمساز عاصم عباسی کی سیریز برزخ مارچ میں فرانس کے سیریز مانیا فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،اس سیریز میں ورسٹائل اداکار فواد خان اور صنم سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،اس ویب سیریز کی ہدایتکاری عاصم عباسی نے کی ہے جبکہ انڈین لکھاری شیلجا کیجریوال اس کی پروڈیوسر ہیں۔
اس ویب سیریز کی شوٹنگ پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہونے والی وادی ہنزہ میں کی گئی ہے،جنوبی ایشیا سے برزخ وہ واحد سیریز ہے جسے فرانس کے فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔اس ویب سیریز کو سٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ اور آڈیئنس ایوارڈ کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے ۔