فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر حامی بھری،عائشہ عمر

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھر لی تھی؟اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا انہوں نے فیصل قریشی کا کالج سے لے کر اب تک تمام کام دیکھا ہے اس لیے کام کے معاملے میں ان پر بھروسہ کرنا آسان ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیریا اکرم اور شایان فاروقی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔