تیمرگرہ: محکمہ سپورٹس لوئر دیر نے تحصیل ثمرباغ میں سپورٹس سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر افتخار احمد کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں نوجوانوں کو فیس بک اور ٹک ٹاک سے دور رکھنے کی غرض سے سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے فیصلے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد نے گزشتہ روز تحصیل ثمرباغ کا دورہ کیا۔ جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سے ملاقات کی اور تحصیل میں سپورٹس سرگرمیاں شروع کرنے پر اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ یہاں سپورٹس کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی ٹیلنٹ اجاگرکرنے کے مواقع فراہم کر سکے ،قبل ازیں ڈی ایس او ابرار احمد نے مختلف گراونڈز اور فٹنس جیم کا معائنہ کیا اور اس موقع پرگراؤنڈز سٹاف کے صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی۔
ڈی ایس او نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ابرار احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں اس وقت نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں اور مختلف منفی سرگرمیوں میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اس لیے محکمہ سپورٹس نے دستیاب وسائل کو بروئے کارلا تے ہوئے سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے نہ صرف سپورٹس کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان بے راہ روی اور فضولیت سے کنارہ کش ہونگے