لیونارڈو ڈی کیپریو اور کم عمر ماڈل کی دوستی کے چرچے

نیو یارک: ہالی ووڈ سپر سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو 25 سال سے کم عمر کی ماڈلز کے ساتھ افیئرز کی وجہ سے کافی بری شہرت کے حامل ہیں۔

حال ہی میں 48 سالہ اداکار کو 21 سالہ امریکی ماڈل ہوزی ریڈمنڈ کے ساتھ دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین سینئر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دونوں کو گزشہ روز ایک لگژری ہوٹل سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔لیونارڈو کے اپنی عمر سے نصف عمر کی لڑکیوں کے ساتھ معاشقوں نے سوشل میڈیا پر بھی بھونچال مچایا ہوا ہے۔اس سے قبل ان کی گرل فرینڈ 19 سال کی ماڈل ایڈن پولانی تھیں۔